راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انشاء اللہ مشترکہ کوششوں سے جلد دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ اپنے بیان میں اسپیکر نے آپریشن کے دوران بارودی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے سپاہیوں عبدالکریم اور بنارس خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔

اسپیکر نے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا ء ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،ملک دشمن شر پسند عناصر ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ انشاء اللہ مشترکہ کوششوں سے جلد دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں