پی آئی اے

معاملات طے ہونے کے باوجود پی آئی اے کی مزید 53 پروازیں منسوخ

لاہور (نیوز ڈیسک) ایندھن کے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں پی ایس او سے معاملات طے پانے کے باوجود پی آئی اے کا شیڈول بحال نہیں ہوسکا ۔ پی آئی اے کی اتوار (29اکتوبر ) کو بھی ملکی و غیر ملکی 53 پرواز منسوخ کردی گئیں جبکہ 13دن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 650 ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کو مسافروں کو ٹکٹوں کے ری فنڈ کی مد میں یومیہ کروڑوں روپے اور پروازوں کی منسوخی سے اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے اور ملازمین کو بھی تنخواہوں کے حصول کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔

پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول کے مطابق اتوار کے روز کراچی سے اسلام آباد کی 6پروازیں پی کے 300، 368، 308، 301، 369، 309، گوادر پی کے 503، 504، سکھر پی کے 536، 537جبکہ لاہور پی کے 306، 307، دمام پی کے 241، دبئی پی کے 213، 214، مسقط پی کے 126 منسوخ کر دی گئیں۔اسلام آباد سے دبئی کی 4پروازیں پی کے 233، 211، 212، 234، کوئٹہ پی کے 325، 326، شارجہ پی کے 181، سکھر پی کے 631، 632، جدہ پی کے 842، مسقط پی کے 292، ابوظہبی پی کے 262 منسوخ شیڈول میں شامل تھیں۔

لاہور سے ابوظہبی پی کے 263، مسقط پی کے 229، کوئٹہ پی کے 322، 323، مدینہ پی کے 747، باکو پی کے 160 اور دبئی پی کے 204 منسوخ ہوئیں ۔ملتان سے مسقط پی کے 171، ریاض پی کے 765، 766، شارجہ پی کے 293، 294 جبکہ مدینہ سے ملتان پی کے 716 منسوخ کی گئی ۔سیالکوٹ سے دبئی پی کے 179، مسقط پی کے 281، 282، کویت سٹی پی کے 239 اور ابوظہبی پی کے 178 منسوخ ہوئی ۔پشاور سے دبئی پی کے 283، ابوظہبی پی کے 217، مسقط پی کے 259، 260 اور دوحہ پی کے 286بھی منسوخ جبکہ فیصل آباد سے دبئی پی کے 223اور 224بھی منسوخ ہوئیں۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں