اشرف بھٹی

آل پاکستان انجمن تاجران کاگوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

لاہور(گلف آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف پیچیدگیوں کی وجہ سے بڑی تعداد میں تاجرانکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کر اسکے ، ایف بی آر کی ٹیموں کو سروے میں بھرپور تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے دفتر میں ہنگامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں مختلف مارکیٹوں اور بازاروں کے عہدیداروںنے شرکت کی ۔

اشرف بھٹی نے کہا کہ ایف بی آر کے سسٹم کی وجہ سے بھی مسائل کا سامنا رہا ہے ، ایف بی آر کی ٹیمیں بھی مارکیٹوں میں سروے کر رہی ہیں ، انار کلی کے سروے کے لئے ایف بی آر کے افسران سے دو میٹنگز ہو چکی ہیں ، تمام تاجر سروے میں ایف بی آر سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اپیل ہے کہ ایف بی آر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی 31اکتوبر کی تاریخ میں توسیع کرے تاکہ گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں