ورلڈ کپ

شاہین آفریدی ون ڈے میں تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے

لاہور (گلف آن لائن)قومی کرکٹر شاہین آفریدی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں شام ہوگئے۔پاکستانی بولر نے 51 میچز میں 100 ون ڈے وکٹیں مکمل کیں جب کہ مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بھی بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں حاصل کیا .

جس میں انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن کو صفر پر آئوٹ کردیا۔ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا، نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد نے 44 میچز میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا، مجموعی طور پر شاہین تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں