نیمل خاور

نیمل خاور کا پینٹنگز کا معاوضہ فلسطینیوں کیلئے دینے کا اعلان

کراچی (گلف آن لائن)اداکارہ و ماڈل نیمل خاور نے نئے آرٹ ورک سے موصول ہونیوالا معاوضہ فلسطینیوں کی امداد کیلئے دینے کا اعلان کر دیا۔نیمل خاور نے انسٹا گرام پر اپنے نئے آرٹ ورک کی ایگزیبیشن سے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ میرے نئے آرٹ ورک کی نمائش ہام گیلری لاہور میں کی گئی ہے۔اداکارہ نے لکھا ہے کہ جب میں نے اپنے اس آرٹ کو بنانے کے بارے میں سوچا اور پھر کئی مہینوں تک اس پر محنت کی تو میں نے ان پینٹنگز کو اپنی زندگی میں موجود خواتین کی طاقت اور خوبصورتی کیلئے وقف کیا، میرا یہ کام ممتا کیلئے پیغام ہے۔

انہوں نے لکھا ہے کہ ان تصاویر کو میں نمائش کیلئے اب دنیا کے سامنے پیش کر رہی ہوں تو میں انہیں غزہ کی خواتین، خاص طور پر غزہ کی ماں کیلئے وقف کرنا چاہتی ہوں جنہیں ہم اجتماعی طور پر ناکام کر چکے ہیں۔نیمل خاور نے پوسٹ کے آخر میں لکھا ہے کہ اس آرٹ سے حاصل ہونے والی ساری آمدنی غزہ کو امداد فراہم کرنے والے خیراتی اداروں کو دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں