جی سی ٹی فیصل آباد

جی سی ٹی فیصل آباد میں ماڈرن ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی میں پاک چین ڈوئل ڈپلومہ کا آغاز

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی فیصل آباد نے چین کے جیانگسو کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے اشتراک سے ماڈرن ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی میں ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کا تین سالہ ڈپلومہ شروع کر دیا ہے۔ گوادر پرو کے مطابق افتتاحی تقریب یکم نومبر کو جی سی ٹی فیصل آباد میں منعقد ہوئی۔ تانگ انٹرنیشنل ایجوکیشن گروپ کے ریجنل ڈائریکٹر (پنجاب) یاسر شکور چودھری نے گوادر پرو کو بتایا کہ چین پاکستان ڈوئل ڈپلومہ پروگرام کے تحت طلبا چین میں اپنے تیسرے سال کی تعلیم مفت حاصل کریں گے۔

گوادر پرو کے مطابق ڈپلومہ پروگرام پہلے ہی 25 طلبا کے ساتھ شروع کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام طلبا کو چین میں ان کے تیسرے سال کی تعلیم کے لئے تعاون کرنے والے چینی کالج کی طرف سے اسپانسر کیا جائے گا۔ فیصل آباد پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت کا مرکز ہے اور علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا گھر ہے، جو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت تیز رفتاری سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں