پیٹرولیم

نگران حکومت کا پیٹرولیم کے سٹرٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)نگران وفاقی حکومت نے پیٹرولیم کے سٹرٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ ذخائرپی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے۔ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نگران حکومت نے مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث پیٹرولیم کے سٹرٹیجک ذخائر بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق سٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائرپی ایس او کے ذریعے رکھے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم کمپنیوں کو21دن کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ رکھنا ہوتا ہے، حکومت چاہتی ہے سٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائر کم ازکم تین ماہ کی مدت کیلئے ہونا چاہئے، تاہم حتمی ذخائر اور مدت کا تعین صرف ملکی ضروریات کا بغور جائزہ لینے کے بعد لگایا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے سٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائر کیلئے فریم ورک تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ،اوگرا عالمی ماہرین کی مدد سے نیا فریم ورک فوری طور پر تیار کرے گا۔ذرائع کے مطابق نئے فریم ورک میں ملکی خام تیل، ریفائنڈ پیٹرولیم ضروریات اور سٹوریج کا تعین کیا جائیگا، نیا فریم ورک مختلف مصنوعات کے سٹرٹیجک پیٹرولیم ذخائر کی مدت کا بھی تعین کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں