لاہور (نیوز ڈیسک ) خدیجہ شاہ کو ایف آئی اے نے جیل سے اپنی حراست میں لینے کے بعد خدیجہ شاہ کو جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابدجسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کررہے ہیں،ایف آئی اے کے لیگل ایڈوائزر رانا اعجاز خلیل عدالت پیش ہوئے۔ خدیجہ شاہ کو ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کرنے کے بعد ملزمہ کے 14روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
وکیل ایف آئی اے نےدلائل دیتے ہوئے کہا 9مئی کو خدیجہ شاہ نے اشتعال انگیز ٹویٹ کیے،وہ ٹویٹ ابھی تک ری ٹویٹ ہورہے ہیں۔ خدیجہ شاہ کے وکیل نے کہا خدیجہ شاہ پانچ ماہ سے جیل میں ہیں ،کیا ٹویٹ جیل سے کررہی ہیں ؟سینئر وکیل ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست میں مصروف ہیں،وکیل نے عدالت سے کیس کو انتظار میں رکھنے کی استدعا کردی۔ عدالت نے خدیجہ شاہ کے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت کچھ دیر تک ملتوی کردی۔