لاہور (نیوز ڈیسک ) لاہور ہائیکورٹ میں 9 مئی کو جناح ہاس جلا وگھیرا وکیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی ۔ لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 7 نومبر کو درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا ۔ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ پر تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔
لاہور ہائیکورٹ میں جلا وگھیرا وکیس میں ہی سابق ایم این اے روبینہ جمیل کی درخواست ضمانت بھی سماعت کے لیے مقرر کرلی گئی۔ جسٹس شہرام سرور کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ 7 نومبر کو سماعت کرے گا ، روبینہ جمیل نے راحت بیکری کے باہر جلا گھیرا کے مقدمے میں ضمانت دائر کررکھی ہے ۔ روبینہ جمیل کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں جلاو گھیرا وکا مقدمہ درج ہے۔