پنجاب میں ڈینگی

صوبے بھر میں 190 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

لاہور(نیوز ڈیسک)گز شتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 190 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق لاہور میں101 ،راولپنڈی میں 21 ،ملتان میں 11 ،گوجرانوالہ میں 28 ،فیصل آباد میں 12 ،شیخوپورہ،قصور، سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں میں 2،2جبکہ ساہیوال، اوکاڑہ، سیالکوٹ، گجرات، رحیم یار خان، ننکانہ صاحب، بہاولپور، بہاولنگر اور وہاڑی میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔سیکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 160 مریض زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں