روف صدیقی

روف صدیقی کی شاہد خاقان عباسی کو ایم کیو ایم میں شمولیت کی دعوت

کراچی (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) میں شمولیت کی دعوت مل گئی۔ کراچی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ایم کیو ایم رہنما رف صدیقی کی شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ہوئی جہاں انہوں نے سابق وزیر اعظم کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی۔

روف صدیقی کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں جس پر سابق وزیر اعظم نے ان سے مکالمہ کیا کہ لاہور میں ایم کیو ایم کا نائب صدر میرے گاوں کا ہے۔ ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ مڈل کلاس پارٹی ہی ملک کی ترقی کا حل ہے۔ اس موقع پر روف صدیقی نے شاہد خاقان کو ملکی حالات پر اشعار بھی سنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں