صنم جاوید

ن لیگی آفس جلانے کا مقدمہ، صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں20 نومبر تک توسیع

لاہور (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ (ن)کا آفس جلانے کے مقدمے میں نامزد ملزمہ صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 نومبرتک توسیع کر دی۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے خلاف پولیس کی درخواست پر سماعت کی جبکہ پولیس نے ملزمہ کا جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں عدالت پیش کیا۔

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ کا چالان جمع ہو چکا ہے لہذاعدالت جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرے۔ بعدازاں ، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے صنم جاوید کے جوڈیشل ریمانڈ میں 20 نومبرتک توسیع کردی۔ واضح رہے کہ صنم جاوید کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں