انتونیو گوتریس

دس ہزار فلسطینی شہید، غزہ بچوں کا قبرستان بن گیا،انتونیو گوتریس

نیویارک(گلف آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں فلسطینی بچوں کی بڑھتی ہوئی ہلاکتوں پر ایک مرتبہ پھر دکھ کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے غزہ بچوں کا قبرستان بنتا جا رہا ہے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے۔ انہوں نے اپنے جنگ بندی کا مطالبے کو پیر کے روز دہرایا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے رپورٹرز سے کہا کہ اسرائیلی فوج نے بمباری کے ساتھ ساتھ زمینی حملے بھی شروع کر دیے ہیں۔

جنگی طیاروں کی بمباری سے ہسپتال ، ہسپتالوں کی ایمبولینسز ، زخمی، ڈاکٹر، مسجدیں ، گرجا گھر حتی کہ یو این ا و کے متعلقہ شعبوں کے مقامی دفاتر ہی نہیں پناہ گزین فلسطینیوں کے کیمپ بھی محفوظ نہیں رہنے دیے گئے، کوئی بھی محفوظ نہیں رہا۔انہوں نے اس موقع پر حماس کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ حماس انسانوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور اسرائیل پر راکٹ داغ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں