ذیابیطس

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچاﺅ کا عالمی دن14نومبر کو منایا جائے گا

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ذیابیطس سے بچاﺅ کا عالمی دن14نومبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد ذیابیطس (شوگر) کے مرض سے پیدا شدہ پیچیدگیوں،علامات اور اس سے بچاﺅ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ذیابیطس سے بچاﺅ کا عالمی دن اس مرض کی دوا انسولین تیار کرنیوالے کے یوم پیدائش کے موقع پر منایا جاتا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں کروڑوں لوگ ذیابیطس (شوگر) سے متاثرہ ہیں پاکستان میں بھی ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک کروڑ سے زائد لوگ شوگر کے مرض کا شکار ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ذیابیطس کے اسباب میںموٹاپا،تمباکو نوشی اور ورزش نہ کرنا اہم وجوہات ہیں احتیاطی تدابیر،مناسب ورزش سے اس مرض سے محفوظ رہا جا سکتا ہے جبکہ مرض لاحق ہونے کے باوجود بھی معمول کے مطابق زندگی گزاری جا سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں