بینکس

بینکس ، مالیاتی ادارے آج بند رہیں گے

لاہور(گلف آن لائن) یوم اقبال پر عام تعطیل کے باعث ملک بھر میں بینکس اور مالیاتی ادارے آج ( جمعرات) کو بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلان کے مطابق تمام بینکس9 نومبر بروز جمعرات کو یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہیں گے۔بینک ایک روز کی چھٹی کے بعد جمعہ کے روز دوبارہ کھلیں گے ۔یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل کی مناسبت سے اسٹاک ایکسچینج بھی بند رہے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں