برآمدات

دالوں کی درآمدات میں تین ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ

مکوآنہ (گلف آن لائن)دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں دالوں کی درآمدات پر193.61 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 0.66 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمدات پر192.33 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، ستمبرمیں دالوں کی درآمدات کاحجم 55.06 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا .

جواگست میں 73.29 ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 60.87 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں دالوں کی درآمدات پر748.045 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔واضح رہے کہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اشیائے خوراک کی درآمدات کامجموعی حجم 1.696 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ہے جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.290 ارب ڈالرتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں