غزہ (گلف آن لائن)مسلسل اسرائیلی جارحیت کے باعث شمالی غزہ میں خوراک کا بحران شدید ہو گیا۔اقوامِ متحدہ کے مطابق گندم، پانی اور ایندھن کی قلت کی وجہ سے شمالی غزہ میں تمام بیکریاں بند ہو چکی ہیں۔شمالی غزہ کے علاقوں کی مارکیٹ میں آٹا دستیاب نہیں ہے اور امدادی ادارے بھی 7 دن سے یہاں خوراک نہیں پہنچا سکے ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق جنوبی غزہ میں صرف 9 بیکریاں وقفے وقفے سے کھل رہی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حالیہ دنوں کے دوران اسرائیلی فوج غزہ میں کئی بیکریوں کو بھی نشانہ بنا چکی ہے۔