حج

عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری، آئندہ برس حج پہلے سے سستا ہوگا

اسلام آ باد (نمائندہ خصوصی) عازمین حج کے لئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، آئندہ برس حج پہلے سے سستا ہوگا۔ حکام کی جانب سے ڈالر مہنگا ہونے کے باوجود حج کے اخراجات کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ سال کے حج اخراجات میں ایک سے ڈیڑھ لاکھ تک کی کمی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال عازمین حج سے 11 لاکھ 75 ہزار روپے وصول کئے گئے تھے۔ نظرثانی شدہ حج پالیسی دوبارہ منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے اور بدھ کو اجلاس میں پالیسی منظور ہونے کا امکان ہے۔

نظرثانی شدہ پالیسی میں نجی حج ٹور آپریٹرز کے مطالبے پر 2 ترامیم شامل ہیں ، پالیسی کے تحت 10 برس سے کم عمر بچے بھی حج پر جاسکیں گے اور 80 برس سے زائد عمر کے عازمین کو مددگار ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں رواں ماہ سے وصول کیے جانے کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں