فضاء علی

سابق شوہر طلاق نامے پر دستخط کرتے وقت بیہوش ہوگئے تھے: فضا علی

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان کی نامور اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی نے انکشاف کیا ہے کہ سابق شوہر فواد فاروق طلاق نامے پر دستخط کرتے ہوئے میز پر بے ہوش ہوکر گر پڑے تھے جس کے بعد انہیں اسپتال بھی لے جایا گیا تھا۔کچھ روز قبل اداکارہ فضا علی نے نجی ٹی وی کے ایک مارننگ شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنے سابق شوہر سے ازدواجی تعلق سمیت رشتہ ختم ہونے سے متعلق گفتگو کی۔

اداکارہ نے کہا ‘فواد کو طلاق کے لیے دباؤ میں ڈالا گیا، میری فیملی نے اس سے کہا کہ طلاق کے معاملات دیکھنے کے لیے تم عدالت چلے جاؤ کیونکہ فضا مشہور ہے، کچہریوں اور وکیلوں کے پاس جانا مناسب نہیں لگتا تو آپ جائیں اور وکیل کے پاس جاکر کاغذات پر دستخط کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں