سونے کی قیمت

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،مزید سستا ہوگیا

کراچی(گلف آن لائن)ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد بدھ کوکمی ریکارڈ کی گئی،فی تولہ سونا1800روپے سستاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 93 ہزار417 روپے ہوگئے۔

اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط کی قیمت 1 لاکھ 80 ہزار 824 روپے،جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط کی قیمت 1 لاکھ 65 ہزار 824 روپے ہوگئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر اضافے کے بعد 1 ہزار 967 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں