محمد حفیظ

محمد حفیظ نئی ذمہ داری کے سلسلے میں پرامید

لاہور (گلف آن لائن) سابق کپتان محمد حفیظ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے انہیں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ٹیم ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔محمد حفیظ اس سے قبل ذکا اشرف کے موجودہ دور میں ٹیکینکل کمیٹی کے رکن کی حیثیت بھی کام کرچکے ہیں۔ محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ٹیم ڈائریکٹر کا کردار ادا کرنے پر فخر اور پرجوش ہیں۔

میں اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرنے اور مجھے یہ چیلنجنگ ذمہ داری دینے پر پی سی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، لیکن میں ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے کے لیے کوچنگ اسٹاف اور کھلاڑیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔ ہم مل کر بہترین کارکردگی کے لیے کوشش کریں گے اور اپنے مداحوں کے لیے خوشیاں لائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں