یو این سیکر ٹری جنرل

اسرائیل اورحماس کے درمیان معاہدہ اہم اقدام ہے،اقوام متحدہ

نیویارک(گلف آن لائن)اقوامِ متحدہ نے اسرائیل اور حماس کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں لڑائی اور بمباری کو روکنے کے معاہدے کا خیرمقدم کیا لیکن کہا ہے کہ مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ وہ مصر اور امریکہ کی حمایت سے قطر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ درست سمت میں ایک اہم قدم ہے لیکن ابھی مزید بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔گوتریس نے کہاکہ اقوام متحدہ معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تعاون فراہم کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں