سپریم کورٹ

غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی، سپریم کورٹ میں درخواست یکم دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (گلف آن لائن )سپریم کورٹ آف پاکستان نے غیر قانونی افغان شہریوں کی بے دخلی کے خلاف درخواست یکم دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنما فرحت اللّٰہ بابر کی درخواست پر بینچ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ یکم دسمبر کو سماعت کرے گا۔جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک بینچ میں شامل ہیں۔اس ضمن میں رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں