مظاہرے

بارسلونا، ہزاروں افراد کا عارضی جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ

بارسلونا(گلف آن لائن)اسپین کے شہر بارسلونا میں ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غزہ میں عارضی جنگ بندی میں توسیع کا مطالبہ کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی شہر گلاسگو میں بھی فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی اور مستقل جنگ بندی کی حمایت میں نعرے لگائے گئے۔

مراکش کے شہر Casablanca میں بھی شہریوں نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ غزہ میں چار روزہ عارضی جنگ بندی کا آج آخری روز ہے، اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد دوبارہ حملے جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں