فیصل کریم کنڈی

پیپلزپارٹی اگلی حکومت بنائیگی بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہونگے ، اتحادیوں سے ملکر نمبر گیم پر حکومت بنائیں گے ،رہنما پی پی پی فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)رہنما پی پی پی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کوئٹہ کی سردی میں یوم تاسیس کا پروگرام ہوگا ، پیپلزپارٹی اگلی حکومت بنائیگی بلاول بھٹو وزیراعظم کے امیدوار ہونگے ، اتحادیوں سے ملکر نمبر گیم پر حکومت بنائیں گے ، آصف زرداری نے فیڈریشن کی طرف سے بلوچستان سے معافی مانگی تھی انہوں نے کہا کہ جب سی پیک کا سنگ بنیاد رکھا گیا تو پیپلزپارٹی نے گوادر پورٹ چائنہ کے حوالے کیا یوسف رضا گیلانی نے کابینہ میٹنگ کال کی اور وہاں پر منظوری دی گئی ، سی پیک کا آغاز پیپلزپارٹی کی حکومت میں ہوا ، پیپلزپارٹی اپنا 56واں یوم تاسیس کوئٹہ میں منانے جارہی ہے پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوری اقدار اور روایات کی بات کرتی ہے ۔

منگل کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے سیاست کی ٹھنڈی ہوائیں اسلام آباد پہنچیں گی ، بلاول بھٹو کو ووٹرز کنونشن میں خیبرپختونخواعوام نے بھر پور پذیرائی دی بلاول بھٹو نے کے پی کے میں ورکرز کنونشن سے خطاب کئے دیر اور چترال کا ورکرز کنونشن جلسے کی صورت اختیار کرگیا۔ فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ کے پی عوام نے جو پیار دیا وہ سب کے سامنے ہیں بلاول بھٹو تقریباً7دسمبر سے کے پی کے دوسرے مرحلے کیلئے دورے پر جارہے ہیں ۔ چیئرمین پیپلزپارٹی پشاور میں خواتین کنونشن اور ہائی کورٹ بار سے خطاب کریں گے ۔

بلاول بھٹو پنجاب اور ساو¿تھ پنجاب کا بھی دورہ کریں گے ،میڈیا پر بہت سے باتیں چل رہی ہیں اور ہم پر تنقید بھی ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اگر کسی کو معاف کردیا تو یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے نظریاتی تو بنیں ، پہلے بھی ایک سلیکشن اورلاڈلہ ملک کو اس تباہی کی طرف لے گیا جو بیانیہ لندن میں چھوڑ دیا جاتا تھا لگتا ہے وہ ایون فیلڈمیں چھوڑ آئے ہیں اگر آپ نے زیادتی کرنے والے کو معاف کردیا تو اچھی بات ہے میاں صاحب کم ازکم آپ ووٹ کو عزت تو دلائیں جب چیئرمین پی ٹی آئی کو لایا گیا تو آپ نے کہا تھا کہ دودھ میں پانی ملادیا جب آپ کو لایا جائیگا توا س کا مطلب پانی میں دودھ ملایا جائیگا انہوں نے کہا کہ عوام کا جمہوری حق ہے وہ جس کو بھی مینڈیٹ دے ایک اور سلیکشن ہوتی ہے تو ملک ترقی نہیں کرسکتا ن لیگ تاثر دے رہی ہے کہ ادارے ان کیساتھ ہے تاکہ سیاسی جماعتیں تنقید کرے اور میاں صاحب کے گزشتہ دور کے بات کررہے ہیں سولہ ماہ کی بھی ۔

فروری میں صاف اور شفاف انتخابات ہونگے تو پتہ چلے گا کہ کون کتنی نشستیں جیتے گا ۔ 120نشستیں جیتنے کا دعوہ کرنے والے بیس میں ایک نشست جیت سکے تھے ۔ پیپلزپارٹی نے ایک کمیٹی بنائی ہے جو سیاسی معاملات پر بات کرے گی گزشتہ روز کمیٹی کی پہلی میٹنگ کے پی کے اور پنجاب کی اسلام آباد میں ہوئی ۔ کمیٹی کی کچھ سفارشات لیڈر شپ کو بھیجی گئی ہے پیپلزپارٹی الیکشن میں اپنے منشور کیساتھ عوام میں جائیگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں