دالوں

دالوں کی درآمدات میں پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈ

مکوآنہ (گلف آن لائن)دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں (جولائی تاستمبر2023) کے دوران دالوں کی درآمدات پر245.83 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 9.25 فیصدکم ہے،

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں دالوں کی درآمدات پر268.58 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا، ستمبرمیں دالوں کی درآمدات کاحجم 52.22 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوستمبرمیں 55.06 اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 76.25 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں دالوں کی درآمدات کاحجم 748.045 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں