بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی صرف جماعت نہیں ایک تحریک ہے، بلاول بھٹو

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی صرف جماعت نہیں ایک تحریک ہے،

پیپلزپارٹی کے 56ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹونے کہا کہ قائدِ عوام شہید بھٹو نے اپنی جماعت کی بنیاد سیاسی تدبر اور دور رس ویژن پر رکھی تھی، قائدِ عوام کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے ہمیں ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان تعمیر کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ فکرِ بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا فلسفہ و ویژن ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں، جمہوریت کی خاطر قید و بند اور جلاوطنی، کوڑے کھانے والے جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں،

بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت کی خاطر پھانسی کے پھندے چومنے والے جیالوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، مقبوضہ کشمیر کے عوام سے ایک بار پھر یکجہتی کا اظہار اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، پی پی کی بنیاد مسئلہ کشمیرپررکھی گئی۔اپنے پیغام میں بلاول بھٹو نے کہا کہ جمہوریت، پارلیمانی بالادستی ناقابلِ تسخیر بنانے کی جدوجہد ختم نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں