ہیڈ ماسٹر

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ماسٹر خالی اسامیوں کی بھرتیوں پرغور

لاہو ر( گلف آن لائن) صوبہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں ہیڈ ماسٹر خالی اسامیوں کی بھرتیوں پرغور کیا جا رہا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق صوبہ پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں 2 ہزار 226 بھرتیاں کی جانے پر غور کیا جا رہا ہے، بھرتیوں میں ہیڈ ماسٹرز، سبجیکٹ سپشلسٹ اور سینئر سبجیکٹ سپشلسٹ کی اسامیاں شامل ہیں، سکولوں میں مذکوری بھرتیاں گریڈ 17 اور گریڈ18 میں کی جائیں گی، بھرتیاں سکولوں میں موجود خالی اسامیوں پر کی جائیں گی۔

محکمہ تعلیم کا مزید کہنا ہے کہ 527ہیڈماسٹر، 1107 سبجیکٹ سپشلسٹ بھرتی کیے جائیں گے اور 592 سینئر سبجیکٹ سپشلسٹ بھی بھرتی کیے جائیں گے، مذکورہ بھرتیاں جلد پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی، بھرتیوں کے لئے سروس رولز 2014ء میں ترمیم کا عمل جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں