سونا

ملک میں سونے کی قیمت میں تین ہزار روپے کی بڑی کمی

کراچی (گلف آن لائن) ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے،24 قیراط سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔ 24 قیراط سونے کے قیمت 2 لاکھ 18 ہزار روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔جبکہ 22 قیراط سونے کے نرخ 1 لاکھ 99 ہزار 833 روپے فی تک ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت 1 لاکھ 86 ہزار900 روپے ،جبکہ 22 قیراط کی قیمت 1 لاکھ 71 ہزار 325 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار 40 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں