مردان (نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے 104 رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مردان پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیرافضل مروت سمیت 104 رہنما اور کارکن نامزد کئے گئے ہیں۔ مقدمے میں پولیو مہم میں رکاوٹ ڈالنے اور روڈ بندش کی دفعات شامل ہیں جبکہ مقدمہ ایس ایچ او تھانہ جبر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
دوسری جانب صوابی میں بھی شیرافضل مروت سمیت پی ٹی آئی کے 21 رہنماں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ صوابی پولیس کے مطابق مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔