کراچی (گلف آن لائن)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اے سی سی انڈر19 ایشیا کپ میں شرکت کرنے کے لیے کراچی سے چلی گئی ۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم کو گروپ اے میں انڈیا انڈر 19، افغانستان انڈر19 اور نیپال انڈر19 کے ساتھ رکھا گیا ہے۔
پاکستان انڈر19 ٹیم اپنا پہلا میچ 8 دسمبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی ۔انڈیا کے خلاف اس کا میچ10 دسمبر کو ہوگا جبکہ افغانستان سے اس کا میچ 12 دسمبر کو ہوگا۔ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 15 دسمبر کو ہونگے جبکہ فائنل 17 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔