نوازشریف

کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل اور ڈاکہ 190ملین پاﺅنڈ کا کیس ہے،نوازشریف

لاہور(نمائندہ خصوصی) قائد مسلم لیگ(ن)نوازشریف نے کہا ہے کہ کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل اور ڈاکہ 190ملین پاﺅنڈ کا کیس ہے،190ملین پاﺅنڈ اسکینڈل میں آنکھوں پر پٹی باندھ کر ان سے منظوری لی گئی،190ملین پاﺅنڈبڑی ہیرا پھیری، دھاندلی اور کرپشن ہے،ملک کا 60ارب کھاجاﺅگے تو ملک میں بجلی مہنگی نہیں ہوگی تو اور کیا ہوگا،

ملک میں ایسا کھلنڈرا لایا گیا جس نے ملک کا یہ حال کر دیا،کھلنڈرے کو ملکی معیشت اور عالمی تعلقات کا کچھ پتہ نہیں تھا، ملک کا برا حال کرنے والوں کا احتساب ہوناچاہیے،غریب آدمی بھوکا مرتا رہے اور یہ 190ملین کی کرپشن کرتے جائیں، ایسا نہیں ہوسکتا۔

جمعہ کے روزمسلم لیگ(ن)کے پارلیمانی بورڈ کے پانچویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ(ن)نوازشریف نے کہا کہ ڈی جی خان جنوبی پنجاب کا اہم علاقہ ہے،خوشی ہے کہ ڈی جی خان کے امیدواروں سے ملنے کا موقع ملا،اتارچڑھاﺅ زندگی کا اہم حصہ ہے، ہرانسان کو گزرناپڑتا ہے،وقت اچھا بھی آیا اور کچھ کم اچھا وقت بھی،وقت کو برا نہیں کہنا چاہیے،کچھ تکالیف ایسی ہوتی ہیں جن کا ازالہ نہیں کیا جاسکتا،انسان مشکلات بھی برداشت کرتا ہے اورتکالیف کا سامنا بھی کرتا ہے،کچھ تکالیف کا ازالہ زندگی میں ہی ہوجاتا ہے اور کچھ زخم بھی بھرتے نہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ ایسی رہی ہے کہ بہت سارے لوگوں کو یہ تکالیف پہنچیںِ،تکالیف سے گزر کر کئی لوگ تو چلے فئے اور کئی موجود ہیں،تکالیف اورمشکلات کے باوجود صبر کا دامن نہیں چھوڑا،خواہش ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے نکال کر ترقی کی راہ پر ڈالا جائے،میدان میں آئیں تو یہ نیت لیکر آئیں کہ ملک کیلئے کچھ کرنا ہے۔

نوازشریف نے کہا کہ بدنصیبی یہ ہے کہ ملک میں 70سال سے کھیل کھیلے جاتے رہےہیںِ،کرپشن کا سب سے بڑا اسکینڈل اور ڈاکہ 190ملین پاﺅنڈ کا کیس ہے،190ملین پاﺅنڈ اسکینڈل میں آنکھوں پر پٹی باندھ کر ان سے منظوری لی گئی،190ملین پاﺅنڈبڑی ہیرا پھیری، دھاندلی اور کرپشن ہے،ملک کا 60ارب کھاجاﺅگے تو ملک میں بجلی مہنگی نہیں ہوگی تو اور کیا ہوگا،ملک میں ایسا کھلنڈرا لایا گیا جس نے ملک کا یہ حال کر دیا،کھلنڈرے کو ملکی معیشت اور عالمی تعلقات کا کچھ پتہ نہیں تھا، ہم پر الزامات لگاتے رہے کہ بیٹے سے تنخواہ نہیں لی،بند لفافہ لہرا کر کہا گیا کہ اس پردستخط اور منظوری دے دیں،زبانی کلامی ریاست مدینہ کی بات کرتے تھے،اخلاقیات کا کچھ پتہ نہیںِ،آپ نے ظلم ڈھایا لیکن ازالہ کرتے کرتے کتنے سال گزرگئے،عدالت کاسرٹیفکیٹ لگاکہ یہ سارے مقدمے کس نے بنائے،اب ان سے کوئی پوچھے گا کہ یہ ہم پر بوگس مقدمے کس نے بنائے،جسٹس شوکت صدیقی کو بتایا گیا کہ ہماری ساری محنت خراب ہوجائیگی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سات سال بعد جھوٹے الزامات پر انصاف مل رہا ہے،کیوں غریب آدمی پر مہنگائی اور بجلی کا بوجھ ڈالا گیا، کیوں ڈالر اتنا پروان چڑھااور روپیہ مٹی میں مل گیا،یہ طاقتیں ملک کو کھا گئی ہیں،ان کا احتساب ہونا چاہیے،ہم یہاں صرف حکومتیں لینے اور بیٹھنے نہیں آئے، ہمیں اس ملک کی خیر اور بھلائی چاہیے،ہمیں 25کروڑعوام کی بھلائی چاہیے،غریب آدمی بھوکا مرتا رہے اور یہ 190ملین کی کرپشن کرتے جائیں، ایسا نہیں ہوسکتا،پاکستان بہت مشکل دورسے گزررہا ہے،یہ مشکلات ہم نے اپنے لیئے خود پیدا کی ہیں،ہم نے اپنے پیروں پر خود ہی کلہاڑی ماری ہے،ہم پاکستان میں مکروہ کھیل کھیلنے والوں کو آگے لائے ہیں،انہوں نے ایسی دراڑ ڈالی کہ ملک کیلئے بدنصیبی پیدا کر دی،

عمران خان دھرنوں میں کہتے تھے کہ تمہارے گلے میں مکا مارکر لاﺅں گا،آئی جی اور چیف سیکرٹری تم دونوں کو جیل میں ڈالوں گا،تمہارے گلے میں پٹا ڈال کر وزیراعظم ہاﺅس کے سامنے سے گھسیٹوں گا،اب خود دیکھ لو کہ تم کہاں ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں