سکھر(نمائندہ خصوصی) سابق وزیراعلی سندھ و رہنما پیپلزپارٹی مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لاڈلا کمرے سے باہر ہی نہیں نکل رہا، ایک کمرے میں بیٹھ کر روزانہ میٹنگ کر رہا ہے۔ سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ لاڈلا ایک کمرے میں بیٹھ کر روزانہ میٹنگ کر رہا ہے، لاڈلا کمرے سے باہر ہی نہیں نکل رہا،کوئٹہ گیا تو ہوٹل میں میٹنگ کرکے آیا۔
انہوں نے کہا کہ اگست میں اسمبلیاں تحلیل ہوئیں، اکتوبرمیں الیکشن ہوتے تو بلاول وزیراعظم ہوتے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ مجھے عوام جتوائےگی تووہ بلاول بھٹو ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 2018کے لاڈلےکو عوامی لاڈلے بلاول بھٹو نے نکالا، جمہوری طریقےسے لاڈلے کو گھر بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام بلال بھٹو کو وزیر اعظم منتخب کریں گے، 9 فروری کو تمام لاڈلے اس ملک سے چلے جائیں گے۔