اسرائیلی حملوں میں شدت

اسرائیلی حملوں میں شدت، غزہ میں غذائی بحران سنگین

مقبوضہ غزہ(نمائندہ خصوصی)غزہ میں اسرائیلی حملوں کی شدت کے باعث غذائی بحران سنگین ہونے لگا، غزہ کے بیشتر حصوں میں امداد کی فراہمی ناممکن ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو جاری ایک بیان میں عالمی ادارہ خوراک نے کہاکہ غزہ میں 36 فیصد گھرانے شدید بھوک کا شکار ہیں۔

غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 133 فلسطینی شہید ہو گئے جس کے بعد شہدا کی تعداد 18 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔اسرائیلی فوج نے بیت لاحیہ میں خلیفہ اسکول کی عمارت کو آگ لگا دی اور اسکول میں پناہ لینے والے فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔اسرائیل نے جھڑپوں میں 2 افسران سمیت مزید 4 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں