محمد حفیظ

کینبرا میں انتظامات سے بہت حیرانگی اور مایوسی ہوئی، محمد حفیظ

پرتھ (گلف آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ کینبرا میں انتظامات سے بہت حیرانگی اور مایوسی ہوئی، کینبرا کی پچ بہت سلو تھی، ہمیں اب تک یہاں سب سے سلو پچ ملی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ بحیثیت ٹیم ہم تیاریوں سے بہت خوش ہیں، ہم یہاں ٹیسٹ سیریز کے پہلے چیلنج کیلئے تیار ہیں۔محمد حفیظ نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ کیا انتظامات تھے پچ کیسی تھی بار بار کہنے کی ضرورت نہیں ، ہم اس طرح کے انتظامات کی توقع نہیں کر رہے تھے، ہو سکتا ہے کہ یہ ان کی حکمت عملی ہو تاہم ہم تیار ہیں، ہم نے ہر طریقے سے خود کو بہترین کرنے کی کوشش کی ہے، میں کوئی معذرت پیش نہیں کر رہا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم یہاں آسٹریلیا کو ہرانے کے لیے آئے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ہماری ٹیم بہت اچھی ہے، یہ ایک ٹیلنٹڈ ٹیم ہے، تمام کھلاڑی آسٹریلیا میں پرفارم کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابرار احمد کے علاوہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں، کمبی نیشن کے حوالے جلد پتہ چل جائیگا، ابرار ری ہیب کر رہے ہیں، ہم اْمید کر رہے ہیں کہ وہ دوسرے ٹیسٹ کے لیے فٹ ہوں گے۔

انہوںنے کہاکہ نیتھن لائن اچھے بولر ہیں، وہ ہر جگہ اچھی بولنگ کرتے ہیں، ہم نے بھی ان کے خلاف رنز کیے ہیں، رضوان اور سرفراز احمد کو ایک ساتھ کھلانے کا آپشن موجود ہے، محمد رضوان ایک مکمل بیٹر ہیں، فیلڈر بھی بہت اچھے ہیں۔محمد حفیظ نے کہا کہ ہم نے ابھی کچھ فائنل نہیں کیا جب فائنل کریں گے تو دیکھیں گے، شان مسعود شاندار طریقے سے ٹیم کو لے کر چل رہے ہیں ان کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعلق بہت اچھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں