لاہور(نمائندہ خصوصی) صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا کہ پی ٹی آئی 8فروری کے انتخابات ملتوی اور سبو تاژ کرنے کی سازش کررہی ہے ،پی ٹی آئی کی درخواست عوام کی ترجمانی کو سبو تاژ کرنے کی سازش ہے،
جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر(ایکس) پر اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے لکھا کہ الیکشن کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں الیکشن سے فرار کی منصوبہ بندی ہے، سائفرکی طرح پی ٹی آئی 8فروری کے انتخابات کیخلاف سازش کررہی ہے ۔ شہبازشریف نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ کی طرح دوغلی ،دوہری اور منافقانہ پالیسی پر کاربند ہے ۔ پی ٹی آئی 8فروری کے انتخابات سے فرار کی راہیں تلاش کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میڈیامیںجلد الیکشن کی بات جبکہ عدالتوں میں تاخیر کی پٹیشن کرتی ہے 2018میں بیوروکریسی نے ہی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی ذمہ داری نبھائی تھی 2018میں بیوروکریسی کے ڈی آراوزکا فرض نبھانے پر پی ٹی آئی نے اعتراض نہیں کیا ۔