اقوام متحدہ

غزہ کے مکینوں کو جبراًمصردھکیلاجارہاہے،اقوام متحدہ

جنیوا،تل ابیب(گلف آن لائن ) اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے لیے ادارے (یواین ایچ سی آر)کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے کہا ہے کہ غزہ کے بے گھر کو زبردستی مصر کی طرف دھکیلنا مصر کو غیر مستحکم کرنے کی انتہائی کوشش ہو گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ بہت اہم ہے کہ کہ اس پر اصرا کر کے بات کی جائے کہ فلسطینیوں کو سرحدوں سے پار انخلا پر مجبور نہیں کیا جانا چاہی.

تاہم اسرائیلی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کبھی ایسا منصوبہ تھا اور کبھی ایسا منصوبہ ہوگا کہ غزہ کے رہنے والوں کو مصر کی طرف دھکیلا جائے۔

البتہ اسرائیلی حکومت کے بعض ارکان نے غزہ سے فلسطینیوں کے وسیع پیمانے پر نکالے جانے کے آئیڈیاکی عوامی سطح پر بھی حمایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں