سپورٹس بورڈ پنجاب

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام صوبائی اور ڈویژنل کوچز کی تربیت کا دوسرا مرحلہ

لاہور (گلف آن لائن )ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل کی ہدایت پرسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز پنجاب کے تحت پنجاب کے صوبائی اور ڈویژنل کوچز کی تربیت کے دوسرے مرحلے میں 5روزہ ٹریک اینڈ فیلڈکورس پنجاب سٹیڈیم میں شروع ہوگیا ہے .

جس میں پنجاب کے تمام ڈویژن سے 20کوچز حصہ لے رہے ہیں تربیتی کورس کے پہلے دن ماسٹر ٹرینر عابد امین نے کوچز کو سپورٹس اور نیوٹریشن پر لیکچردیا ہے جس میں انہوں نے کوچز کو بتایا ہے کہ کس گیمز کے کھلاڑی کی کیا نیوٹریشن ہونی چاہیے غذائیت کی افادیت کیا ہے.

کھلاڑیوں کی تربیت کے مراحل کیا کیا ہیں ماسٹرٹرینر عابد امین نے کوچز کو جمنازیم ہال میںفزیکل فٹنس بھی کروائی اس موقع پر پرنسپل انسٹی ٹیوٹ آف سپورٹس سائنسز پنجاب چاند پروین اور چیف انسرکٹر محمد حفیظ بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں