پی سی بی

پی سی بی نے آڈٹ رپورٹ پر وضاحت جاری کردی

لاہور(گلف آن لائن) موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کے بارے میں آڈٹ اعتراضات پر پی سی بی نے وضاحت جاری کردی۔

پی سی بی کے مطابق الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں یہ تاثر پیدا کیا جا رہا ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے موجودہ مینجمنٹ کمیٹی کے بارے میں کچھ آڈٹ اعتراضات پر مشتمل ایک مخصوص آڈٹ رپورٹ جاری کی گئی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ زیر بحث آڈٹ رپورٹ 2019-2022 کے عرصے سے متعلق ہے اور اس کا موجودہ مینجمنٹ کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے، ابتدائی آڈٹ رپورٹ میں پیش کردہ نتائج ابتدائی مشاہدات ہیں۔

ان مشاہدات کے جواب میں پی سی بی کے متعلقہ حکام اپنی ادارہ جاتی ذمہ داریوں کے تحت پہلے ہی دستاویزی ثبوت کے ساتھ وضاحتیں فراہم کر چکے ہیں، آڈیٹر جنرل آف پاکستان کا فیڈ بیک ابھی باقی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں