عمر ایوب

بلال ورک پر کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت وحشیانہ تشدد ہوا، عمر ایوب

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بلال ورک پر کاغذاتِ نامزدگی جمع کراتے وقت وحشیانہ تشدد کیا گیا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے بلال ورک پر پنجاب پولیس نے تشدد کیا۔عمر ایوب نے کہا کہ بلال ورک کے بھائی کو اغواء کر لیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں پر تشدد کیا جا رہا ہے، کیا یہ لیول پلیئنگ فیلڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف کے امیدواروں کے گھروں پر چڑھائی اور توڑ پھوڑ کی جا رہی ہے، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کھلم کھلا دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ وہ الیکشن نہ لڑیں۔انہوںنے کہاکہ ان تمام ہتھکنڈوں کے باوجود پی ٹی آئی مقابلہ کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں