جنوبی  بحیرہ چین

فلپائن ،جنوبی  بحیرہ چین میں  چین کے خلاف صف آرائی  کر رہا ہے، چینی میڈ یا 

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)  کچھ عرصے سے فلپائن ،جنوبی  بحیرہ چین میں  چین کے خلاف صف آرائی  کر رہا ہے اور حقائق کو توڑ مروڑ کرکے پیش کر رہا ہے.اطلاعات کے مطابق اس معاملے کی میڈیا تشہیر میں شامل زیادہ تر اکاؤنٹس کا تعلق امریکا سے ہے اور امریکی میڈیا ان مواصلات کا اہم ترین ذریعہ ہے۔اتوار کے روز چینی نشر یاتی ادارے کے مطا بق رواں سال جنوبی  بحیرہ چین میں عملی ضابطہ اخلاق پر  مذاکرات میں تیزی سے پیش رفت ہوئی  اور اس اصول پر مشاورت کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ کے اجلاسوں کی تعداد میں اضافہ ہو اہے۔

نتیجتاً فلپائن اور امریکہ کی جانب سے افواہوں کا ہدف چین اور آسیان ممالک کے درمیان ہونے والی مشاورت ہے  اور یہ افواہیں چین -آسیان مشاورت کے دورانیے کےاردگرد گھوم رہی  ہیں۔خاص طور پر فلپائن کی جانب سے  22 اگست اور 22 اکتوبر کو  ہراساں کرنے کے دو واقعات بالترتیب   ورکنگ گروپ کے 40 ویں اجلاس کے آغاز کے دن اور ورکنگ گروپ کے 41 ویں اجلاس سے ایک دن پہلے کیے گئے تھے ۔ ان واقعات سے  جنوبی  بحیرہ چین میں کشیدگی پیدا کرنے اور کانفرنس کے عمل میں مداخلت کرنے کے لیے فلپاِن کی  کوشش مکمل طور پر بے نقاب ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں