اسٹیٹ بینک

بینکس آج بند ،تین روز بعد کل کھلیں گے

لاہور(گلف آن لائن)یکم جنوری 2024 بروز ( پیر ) کو بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے ۔نئے سال کے آغاز کے پہلے روز ملک بھر کے بینک بند رہتے ہیں اور صارفین کے ششماہی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کی جاتی ہے۔

بینکوں کا عملہ معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود ہوگا تاہم پبلک ڈیلنگ نہیں ہو گی۔ہفتہ اور اتوار معمولات کی تعطیلات اور یکم جنوری پیر کے روز ششماتی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کرنے کی وجہ سے بینکوں کی بندش کے باعث بینک تین روز بعد منگل کے روز دوبارہ کھلیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں