امیر حیدر ہوتی

پی ٹی آئی بتا دے کہ کس ایجنڈے کے تحت ہم سے اتحاد کرے گی، امیر حیدر ہوتی

پشاور (گلف آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی نائب صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بتا دے کہ کس ایجنڈے کے تحت ہم سے اتحاد کرے گی، 9 مئی والے ایجنڈے کی حمایت نہیں کر سکتے۔

ایک انٹرویومیں امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ جمہوریت کی بات ہو تو پی ٹی آئی سے اتحاد پر اے این پی مشورہ کر سکتی ہے، 13 جنوری تک انتخابات میں سیاسی جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور مرکز میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حکومت نہیں بنے گی، کے پی اور وفاق میں مخلوط حکومتیں بنیں گی۔

امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کامیاب بنانے کے لیے بہت سارے لوگوں کو ناکام بنایا گیا تھا، 2013ء اور 2018ء انتخابات میں ہمیں تو کوئی فیلڈ فراہم ہی نہیں کی گئی تھی۔اے این پی کے رہنما نے کہا کہ 2013ء اور 2018ء انتخابات میں ساری مہربانیاں پی ٹی آئی پر تھیں، مجرم اور سزا یافتہ لوگوں کو الیکشن کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔انہوںنے کہاکہ جتنی غیر یقینی کی صورت حال اس انتخابات سے پہلے بنی، اس سے قبل کبھی نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں