عثمان خواجہ

بگ بیش، عثمان خواجہ بیٹ پر امن کی فاختہ کی تصویر لگا سکیں گے

سڈنی(گلف آن لائن)عثمان خواجہ بگ بیش میچز کے دوران بیٹ پر امن کی فاختہ کی تصویر لگا سکیں گے۔

آسٹریلوی اوپنر نے آئی سی سی کو غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین نوعیت کی خلاف ورزیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے امن کا پیغام دینے کیلئے درخواست کی تھی، مگر کونسل نے انھیں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بیٹ پر ایسا کوئی نشان لگانے سے روک دیا۔

عثمان کی درخواست پر کرکٹ آسٹریلیا کی ایمرجنسی میٹنگ ہوئی، جس میں بیٹر سے کہا گیا کہ اگر انھیں رواں سیزن میں بگ بیش کا کوئی میچ کھیلنے کا موقع ملے تو وہ بیٹ پر امن کی فاختہ کی تصویر لگاسکتے ہیں۔گزشتہ روز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں بھی پریکٹس کے موقع پر عثمان کے بیٹ پر یہ تصویر موجود تھی۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے اسرائیل کی غزہ میں مظلوم فلسطینیوں پر دہشتگردی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کیلئے آئی سی سی سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنے بلے اور جوتوں پر امن کا نشان فاختہ لگانے کی اجازت مانگی تھی جس پر آئی سی سی نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو بلے اور جوتوں پر امن کا نشان لگانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں