سونے

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

کراچی(گلف آن لائن) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں کمی ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 12 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2 ہزار 82 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی سطح پر صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بدھ کے روز 1300 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے فی تولہ ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی ایک ہزار 115 روپے کی کمی سے نئی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار 614 روپے ہو گئی۔

دریں اثنا سونے کی قیمتوں کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے 2680روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2297.66روپے پر مستحکم ہے۔

واضح رہے کہ نئے سال کے پہلے روز سونے کی عالمی اور مقامی سطح پر قیمت میں کمی ہوئی تھی تاہم گزشتہ روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا تھا، جس کے بعد آج پھر سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں