منی ماؤس

ڈزنی کے مشہور کارٹون کریکٹر مکی اور منی ماؤس عوامی ملکیت ہوگئے

نیویارک (گلف آن لائن)ڈزنی اسٹوڈیو کے مشہور کارٹون کریکٹر مکی اور منی ماؤس عوامی ملکیت ہوگئے کیوں کہ کارٹون کریکٹر کے لیے امریکا کا کاپی رائٹ سال ختم ہونے کے ساتھ ہی ختم ہوگیا۔

مکی مائوس کا کردار 1928 میں پہلی بار اسکرین پر متعارف کرایا گیا تھا اور اس کے فوری بعد ڈزنی کی شناخت بن گیا تھا۔1928 میں جب مکی مائوس کا پہلا کارٹون نشر ہوا تھا تو اس کے کاپی رائٹس کو 56 سال تک تحفظ حاصل تھا، مگر اس مدت کے ختم ہونے سے قبل ڈزنی کی کوششوں سے کاپی رائٹ ایکٹ 1976 منظور ہوگیا، جس سے کاپی رائٹس کی مدت 75 سال ہوگئی۔پھر 1998 میں کاپی رائٹس کی مدت کو ڈزنی نے 95 سال تک بڑھانے میں کامیابی حاصل کی۔

تاہم 2024 میں مکی ماو?س کے کردار کو 95 سال مکمل ہوگئے اور اس موقع پر اس کے کاپی رائٹس ایکسپائر ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق ڈزنی انٹرنیشنل کے کاپی رائٹ ختم ہونے کے بعد تخلیق کاروں کے لیے مکی ماؤس کے کردار کو پچھلے کاموں، نئے کاموں اور ری میک میں استعمال کرنے کا راستہ کھل جائے گا۔مکی ماؤس کا کردار اب کوئی بھی بلا اجازت استعمال کر سکے گا۔

تاہم ڈزنی کا کہنا ہے کہ مکی کے تازہ ترین ورڑن اور کاپی رائٹ کے ذریعے محفوظ رہنے والے دیگر کام سے متعلق اپنے حقوق کا تحفظ جاری رکھیں گے۔ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ لوگ مکی مائوس کے کردار کو استعمال تو کرسکیں گے مگر انہیں بہت زیادہ خیال بھی رکھنا ہوگا کہ وہ ڈزنی کے کردار سے بہت زیادہ ملتا جلتا نہ ہو۔یاد رہے کہ ڈزنی اسٹوڈیو نے مکی مائوس کو 130 سے زیادہ فلموں میں استعمال کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں