چین اور میا نمار

چین اور میا نمار کے ما بین مشترکہ تشویش کے امور پر تبا دلہ خیال

بیجنگ (نمائندہ خصوصی)  چینی نائب وزیر خارجہ سون وے ڈونگ نے میانمار کا دورہ کیا ہے ۔ دورے کے دوران انہوں نے میانمار کے رہنماؤں سے ملاقاتوں میں مشترکہ تشویش کے امور جیسے چین میانمار تعلقات اور شمالی میانمار کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر مکمل عمل درآمد، اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ رو ڈ کی مشترکہ تعمیر ، چین میانمار اقتصادی راہداری کی تعمیر جاری رکھنے اور چین میانمار ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں تیزی لانے پر اتفاق کیا۔ دونوں فریقوں نے اتفاق کیا کہ چین میانمار سرحد پر امن و استحکام برقرار رکھنے، ٹیلی کام فراڈ جیسی سرحد پار مجرمانہ سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے میں تعاون اور علاقائی امن، سکون، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کریں گے۔ چین نے اس موقف کا بھی اعادہ کیا کہ وہ شمالی میانمار میں قیام امن کے عمل کی حمایت میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں