سوئی ناردرن

بلوں میں 200 فیصد اضافے کے باوجود گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ، عوام پریشان

لاہور ( گلف آن لائن) گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 200 فیصد تک اضافہ ہونے کے باوجود ملک کے بیشتر علاقوں میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

حکومت نے یکم نومبر سے گیس کی قیمتوں میں تقریباً 200 فیصد تک اضافہ کیا تھا جس کی وجہ سے صارفین کو بھاری بل وصول ہو رہے ہیں۔گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

نومبر میں قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کے بعد غیر معمولی بل دیکھ کر عوام کی چیخیں نکل آئیں، صارفین کا کہنا ہے کہ گزشتہ مہینوں اور سال کی نسبت بلوں میں بڑا فرق آ گیا ہے۔

صارفین نے کہا کہ پہلے بجلی کی قیمتوں نے زندگی مشکل کر رکھی ہے، اب رہی سہی کسر گیس کے بلوں نے پوری کر دی ہے اور گیس مہنگی ہونے کے باوجود آتی بھی نہیں ہے البتہ بھاری بھر کم بل ضرور آ جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں