آکلینڈ

پاکستان کرکٹ ٹیم کا آکلینڈ میں ٹریننگ کا آغاز

آکلینڈ (گلف آن لائن)نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم نے آکلینڈ میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز 12 سے 21 جنوری تک نیوزی لینڈ میں ہوگی۔

سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، شاہین آفریدی قومی ٹیم کی قیات کریں گے جبکہ محمد رضوان کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کیا، پاکستان کو آسٹریلیا میں لگاتار 17ویں ٹیسٹ میچ میں شکست ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں