بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں فن لینڈ کے صدر ساولی نینستو سے ویڈیو لنک پر ملاقات کی۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ فن لینڈ عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے پہلے مغربی ممالک میں سے ایک ہے اور ایک طویل عرصے سے چین کے ساتھ دوستانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، چین اور فن لینڈ کے تعلقات نے مستحکم ترقی کو برقرار رکھا ہے اور تعاون کو گہرا کیا ہے جس سے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور فن لینڈ کے تعلقات میں خوشگوار ترقی کی بنیادی وجہ فریقین کا باہمی احترام، مساوی سلوک اور باہمی فائدہ مند تعاون کے اصولوں کی پاسداری کر نا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین فن لینڈ کے ساتھ ترقیاتی مواقعوں کا اشتراک کرنے، باہمی فائدہ مند تعاون کو مضبوط کرنے ، مستقبل پر مبنی نئی قسم کی شراکت داری کو فروغ دینے، بین الاقوامی امور میں ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، مشترکہ طور پر کثیرالجہتی کی وکالت کرنے، آزاد تجارت ، عالمی امن و استحکام کے تحفظ اور دنیا کے تمام ممالک کی جدیدکاری میں مثبت کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ صدر شی نے کہا کہ چین فن لینڈ سمیت یورپی ممالک کے ساتھ مل کر تزویراتی اور طویل مدتی نقطہ نظر سے ، چین یورپ تعلقات کو برقرار رکھنے اور ان کی ترقی کے لئے کا م کرنے کو تیار ہے۔
نینسٹو نے کہا کہ فن لینڈ اور چین کے درمیان مستقبل پر مبنی نئی شراکت داری ترقی کی راہ پر ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فن لینڈ چین کے ساتھ باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور فن لینڈ چین اور یورپ چین تعلقات میں مزید ترقی کے فروغ کا خواہاں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فن لینڈ بین الاقوامی اور علاقائی امور میں چین کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور عالمی چیلنجوں سے مشترکہ طور پر نمٹنے کے لئے تیار ہے